How To Write in Urdu on windows

ونڈوز آپریٹنگ سیسٹم پر اردو سپورٹ انسٹال کرنا۔

ان پیج نے اردو کمپوزنگ کی دنیا میں کافی عرصہ راج کیا ہے اور یہ یقینی طور پر اردو ٹائپیسٹ حضرات کا اولین انتخاب ہے۔مگر اس میں ایک قباحت یہ ہے کہ اگر آپ کسی اور کو 'ان پیج' کی فائل پھیجے تو اس شخص کو وہ فائل پڑھنے کے لئیے 'ان پیج' انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ یا اگر آپکا دوست 'ان پیج' حاصل کرنے میں ناکام رہے تو اس کی درخواست پر آپ اسکو تصویر کی صورت میں وہ فائل بھیجتے ہیں۔ یہ کافی تکلیف دہ کام ہے۔

 

 'یونی کوڈ' کی ایجاد نے اس خامی پر قابو پا لیا ہے۔ اب اردو متن کو تصویر کی صورت ویب سائیٹس پر لگانے کی بجائے کسی بھی انگلش ویب سائٹ کی طرح ٹیکسٹ کے طور پر لکھا جا سکتا ہے۔ یونی کوڈ بنیادی طور پر ایک اینکوڈینگ سیسٹم ہے جو کہ دنیا کی تمام زبانوں کا آپس میں رابطہ ممکن بناتا ہے۔ یہ اپتدائی طور پر کئ زبانوں میں لکھے ہوئی دستاویزات کے لیے بنایا گیا تھا۔

 

ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز ۲۰۰۰ میں ہونی کوڈز کو سپورٹ حاصل ہے جبکہ ونڈوز ۹۸ ہا ونڈوز می کے لئیے بدقسمتی سے آپکو 'تھرڈ پارٹی سوفٹ وئیر' جیسے کہ 'یونی پیڈ' اسعتمال کرنا پڑتے ہیں۔

 

'ان پیج' استعمال کرنے والے تقریباَ سبھی حضرات کی بورڈ کے لے آؤٹ میں 'فونیٹک' کو پسند کرتے ہیں وجہ اسکا استعمال میں آسان ترین ہونا ہے۔ اس لے آؤٹ میں اردو کے الفاظ انگلش کے alphabets (حروف تہجی) کی مناسبت سے ترتیب دئے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی اور آفس ایکس پی میں اردو کی مکمل سپورٹ کا اعلان تو کر رکھا ہے مگر اصل میں وہ صرف اس ڈیفالٹ کی بورڈ لے آؤٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں جو حال ہی میں حکومت پاکستان نے برسوں سے استعمال ہونے والے تمام کی بورڈ لے آؤٹس کو نطر انداز کر کے منظور کیا ہے۔

 

یقینی طور پر فونیٹک کی بورڈ کے استعمال کنندہ اس سے بد دل ہونگے مگر خوش قسمتی سے لاہور کے ایک ادارے 'سینٹر فار ریسرچ اِن اردو لینگویج پروسیسنگ' نے فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ تیار کیا ہے جس کو آپ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔ تا کہ آپ ونڈوز میں کسی بھی پروگرام میں اردو فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ استعمال کرتے ہوئے اردو لکھ سکیں۔ فونیٹک کی بورڈ کا ڈاؤن لوڈ لنک اس مضمون کے آخر میں دیا گیا ہے۔

 

مائیکرو سافٹ ڈیفالٹ طور پر  Ms Sans Serif and Tahomaمیں اردو کو سپورٹ کرتا ہے لیکن اگر آپ مزید اردو فونٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس مضمون کے آخر میں دئیے گئے لنک سے مزید اردو فونٹس ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔

 

 'ونڈوز ایکس پی' یا 'ونڈوز ۲۰۰۰'  میں اردو پہلے سے انسٹال نہیں ہوتی لہذا آپکو ان ونڈوز میں اردو اسعتمال کرنے کے لیئے پہلے اردو کی انسٹالیشن کرنا ہوگی۔

 

ونڈوز ایکس پی میں اردو کی انسٹالیشن کے لئیے سب سے پہلے my computer’' کے آئیکون پر کلک کیجئیے ارو پھر 'کنٹرول پینل' کے آئیکون پر کلک کیجئیے۔ 'کنٹرول پینل' میں 'ریجنل اینڈ لینگویج' پر کلک کیجئیے۔ اور وہاں 'ریجنل اینڈ لینگویج آپشن' پر کلک کیجئیے۔ اب 'لینگویجز' ٹیب کو منتخب کریں اور وہاں

Install files for complex script and right to left languages (including Thai)

کے چیک باکس کو منتخب کر لیں اور 'اپلائی' کر دیں۔ چند ہی منٹوں میں انسٹالیشن ہو جائے گی۔




 اگر کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو جائے تو دوبارہ اسی 'ریجنل اینڈ لینگویج آپشن' تک آئیں اور دوبارہ 'لینگویجز' ٹیب کو منتخب کریں اور Details  کے بٹن پر کلک کریں۔ ایک نیا ڈائیلاگ باکس سامنے آ جائے گا اس باکس میں add کے بٹن پر کلک کیجئے اور 'ان پٹ لینگویج' میں اردو سلیکٹ کر لیجئیے اور 'کی بورڈ لے آؤٹ' میں 'فونیٹک' منتخب کر لیجئیے۔



 تمام باکسز کو ok کر دیں۔ لیجئیے ونڈوز ایکس پی میں آپ نے کامیابی کے ساتھ اردو اور فونیٹک کی بورڈ انسٹال اور کنفیگر کر لیا ہے۔ اب اگر آپ نے سب کچھ صیح طریقے سے کیا ہے تو یقینن آپکے کمپیوٹر کے کلاک کے پاس لینگویج بار نمودار ہو چکی ہوگی۔ یا تو ماؤس کے ذریعے اردو اور انگلش کے مابین سوئچ کیجئیے یا پھر  left alt + shift کا استعمال کیجئیے۔

 

ونڈوز ۲۰۰۰ میں اردو کی انسٹالیشن کے لئیے مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

ونڈوز ۲۰۰۰ میں اردو کی انسٹالیشن کافی پیچیدہ کام ہے اور اس دوران آپ کی ونڈوز کی رجسٹری میں ردوبدل کی جاتی ہے۔ اس لئیے بہتر ہے کہ آپ اپنی ونڈوز رجسٹری بیک اپ کر لیں۔ رجسٹری بیک اپ کے لئے مکمل طریقہ کار کا لنک مضمون کے آخر میں دیا گیا ہے۔

نیچے دئیے گئے لنکس سے دونوں فائلز اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اور انکو اپنے کمپیوٹر میں windows/system32 نامی ڈائیریکٹری میں محفوظ کر لیں۔ضرورت پڑے تو زپ کی ہوئی فائل کو ان زپ کر دیں۔

 

File 1                                                                                                           

http://download.microsoft.com/download/c/2/0/c2082895-11ba-4603-988a-b63d25fe26cf/kbdurdu.zip

File 2

http://www.microsoft.com/middleeast/Arabicdev/Urdu/urdu.reg

 

 urdu.reg پر ڈبل کلک کریں۔ اس طرح ونڈوز کی رجسٹری میں نئی اینٹریز شامل ہو جائے گی ۔ ونڈوز کی رجسٹری میں اینٹریز شامل کرنے کے بعد اپنے کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں۔کنٹرول پینل میں جا کر ریجنل اور لینگویج آپشنز کو کھولیں۔ لینگویج سیٹینگز میں عربی کے سامنے چیک باکس پر کلک کر کے اسے منتخب کر لیں۔اپلائی کروا کر اپنا کمپیوٹر ری سٹارٹ کر لیں۔




دوبارہ ریجنل اور لینگویج آپشنز کو کھولیں۔ لوکل لوکیشن میں اردو کو منتخب کریں اور سیٹ ڈیفالٹ کے باکس میں سے سلیکٹ سیسٹم لوکل کے خانے میں اردو منتخب کریں

 

اب آپ اپنے ونڈوز ۲۰۰۰ کی انسٹالیشن والے کمپیوٹر پر اردو میں کام کرنے کے لئیے تیار ہیں۔

Web Links

 

Center for Research in Urdu Language Processing (CRULP)

www.crulp.org

 

Concept Software (InPage)

www.concept-software.com

 

More Urdu Fonts Download (Direct Link)

http://www.sovereign-renditions.info/download/urdu/compact/CompactUrduFonts.msi

 

Phonetic Keyboard from CRULP

http://www.crulp.org/windowsphonetickb.html

 

Unipad for windows 98

http://www.unipad.org/

 

Microsoft’s support for Pakistani languages

http://download.microsoft.com/download/1/4/2/142aef9f-1a74-4a24-b1f4-782d48d41a6d/Pa